زبُور - باب 98

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
← پچھلا اگلا →
1 خُداوند کے حُضُور نیا گیت گاؤ کیونکہ اُس نے عجیب کام کئے ہیں اُسکے دہنے ہاتھ اور اُسکے مُقدّس بازو نے اُسکے لئے فتح حاصل کی ہے۔
2 خُداوند نے اپنی نجات ظاہر کی ہے۔ اُس نے اپنی صداقت قوموں کے سامنے نمایاں کی ہے۔
3 اُس نے اِسرؔائیل کے گھرانے کے حق میں اپنی شفقت و وفاداری یاد کی ہے۔ اِنتہایِ زمین کے لوگوں نے ہمارے خُدا کی نجات دیکھی ہے۔
4 اَے تمام اہل زمین! خُداوند کے حُضُور خُوشی کا نعرہ مارو للکارو اور خُوشی سے گاؤ اور مدح سرائی کرو۔
5 خُداوند کی ستایش سِتار پر کرو۔سِتار اور سُریلی آواز سے بادشاہ یعنی خُداوند کے حُضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔
6 نرسِنگے اور قرنا کی آواز سے بادشاہ یعنی خُداوند کے حُضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔
7 سُمندر اور اُسکی معمُوری شور مچائیں اور جہان اور اُسکےباشِندے ۔
8 سَیلاب تالیاں بجائیں پہاڑیاں مِلکر خُوشی سے گائیں۔
9 خُداوند کے حُضُور ۔ کیونکہ وہ زمین کی عدالت کرنے آ رہا ہے۔ وہ صداقت سے جہان کی اور راستی سے قوموں کی عدالت کریگا۔
← فہرست پر واپس جائیں