زبُور - باب 120

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
← پچھلا اگلا →
1 میَں نے مُصیبت میں خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے مجھے جواب دیا ۔
2 جھوٹے ہونٹوں اور دغاباز زُبان سے اَے خُداوند ! میری جان کو چُھڑا۔
3 اَے دغاباز زُبان! تجھے کیا دیا جائے اور تجھ سے اور کیا کِیا جائے ؟
4 زبردست کے تیز تیر جھاؤ کے انگاروں کے ساتھ۔
5 مجھ پر افسوس کہ میَں مسؔک میں بستا او ر قیدؔار کے خیموں میں رہتا ہوں۔
6 صُلح کے دُشمن کے ساتھ رہتے ہُوئے مجھے بڑی مُدت ہو گئی ۔
7 میَں تو صُلح دوست ہوں پر جب بولتا ہوں تو وہ جنگ پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔
← فہرست پر واپس جائیں