زبُور - باب 87

123456789101112131415161718192021222324252627282930313233343536373839404142434445464748495051525354555657585960616263646566676869707172737475767778798081828384858687888990919293949596979899100101102103104105106107108109110111112113114115116117118119120121122123124125126127128129130131132133134135136137138139140141142143144145146147148149150
← پچھلا اگلا →
1 اُسکی بُنیاد مُقدسّ پہاڑوں میں ہے۔
2 خُداوند صِیُون کے پھاٹکوں کو یعقُوؔب کے سب مسکنوں سے زیادہ عزیز رکھتا ہے۔
3 اَے خُدا کے شہر! تیری بڑی بڑی خُبیاں بیان کی جاتی ہیں۔
4 میَں رہؔب اور باؔبل کا یوں ذِکر کرونگا کہ وہ میرے جاننے والوں میں ہیں۔ فِلسؔتین اور صُوؔر اور کُوؔش کو دیکھو۔ یہ وہاں پیدا ہُؤا تھا۔
5 بلکہ صِیُوؔن کے بارے میں کہا جائیگا کہ فلاں فلاں آدمی اُس میں پیدا ہُوئے اور حق تعالیٰ خود اُسکو قیام بخشیگا۔
6 خُداوند قوموں کے شمار کے وقت درج کریگا کہ یہ شخص وہاں پیدا ہُؤا تھا۔
7 گانے والے اور ناچنے والے یہی کہینگے کہ میرے سب چشمے تجھ ہی میں ہیں۔
← فہرست پر واپس جائیں